21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:46
مغربی بنگال میں برڈ فلو کی وباء ، حکومت کا ہزاروں مرغیاں تلف کرنیکا حکم
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز…بھارتی ریاست مغربی بنگال میں برڈ فلو کی وباء پھیلنے کے بعد حکومت نے ہزاروں مرغیاں تلف کرنے کا حکم دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر صوبائی حکام نے بتایا کہ برڈ فلو کی وباء پھیلنے کے بعد مرغی خانوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور صوبہ میں ہزاروں مرغیاں، انڈے اور مرغیوں کی خوراک کو تلف کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔