تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:46

انڈونیشیا میں کشتی ڈوب گئی، 11 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
جکارتا…جنگ نیوز… انڈونیشیا میں کشتی ڈوب جانے سے کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق جزیرہ بالی کے قریب ایک کشتی جس پر36مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے، دوران سفر ڈوب گئی۔ حادثے میں کم ازکم 11 افراد ہلاک اور14 لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ مقامی امدادی کارکنوں کے مطابق 11مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ بد قسمت کشتی جزیرہ نوسالمبونگن سے جزیرہ نوسا پنیڈا جارہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئی۔ کشتی ڈوبنے کی وجوہات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.