21 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:57
سیلاب متاثرین کی امدادکیلئے انتظامات مکمل کرلئے، الخدمت فاوٴنڈیشن
جنگ نیوز -
لاہور…الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان کے صدر اور سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے سندھ کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نعمت اللہ خان کا کہنا تھا کہ الخدمت فاوٴنڈیشن پاکستان نے سندھ میں سیلاب سے متاثرہ تین ہزار افراد میں مہینے بھر کا راشن تقسیم کیا۔ چالیس ہزار افراد کو پکا پکایا کھانا بھی مہیا کیا گیا۔ الخدمت فاوٴنڈیشن نے ایک سو پینتیس مقامات پر میڈیکل کیمپ قائم کئے ہیں جہاں پندرہ ہزار متاثرین کو میڈیکل کی سہولتیں فراہم کی جا چکی ہیں۔