تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:59

پنڈی بھٹیاں:سانحہ مستونگ کیخلاف پنڈی بھٹیاں میں مظاہرہ

جنگ نیوز -
پنڈی بھٹیاں …مستونگ میں زائرین کی بس پر فائرنگ اور 26 افراد کی ہلاکت کے خلاف پنڈی بھٹیاں میں مظاہرہ کیا گیا۔مستونگ میں دہشت گردی کی المناک واردات کے خلاف شیعہ تنظیموں نے چوک سراجاں میں جلوس نکالا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے واقعات کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.