تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:47

25 روپے یومیہ کمانے والا غریب نہیں، بھارتی پلاننگ کمیشن

جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز…بھارت نے شہری علاقوں میں 32روپے اور دیہی علاقوں میں 25روپے روزانہ کمانے والے کو غریب ماننے سے انکار کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی اقتصادی منصوبہ بندی کمیشن نے بھارت کی سپریم کورٹ کی ایک وضاحت کے جواب میں عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ ملک میں دیہی علاقوں میں 25روپے (50امریکی سینٹس) اور شہری علاقوں 32روپے (65سینٹس) کمانے والا ان کے نزدیک غریب نہیں اس لیے وہ سرکاری امدادی اسکیموں یا پروگراموں کا اہل نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ غریب کی حد 50سینٹس سے نیچے کمائی کرنے والوں پر لاگو ہوتی ہے نہ کہ ایک ڈالر یا اس سے کم روزآنہ آمدنی کمانے والے پر۔ کمیشن نے عدالت کو کہا ہے کہ جو ان کی واضح کردہ حد سے زیادہ کما رہا ہے وہ خوراک ، تعلیم اور صحت کے اخراجات اٹھا سکتا ہے ۔ بھارتی سپریم کورٹ نے انڈین پلاننگ کمیشن کو کہا تھا کہ وہ ملک میں ڈبل ڈیجٹ کے قریب افراط زد کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے غربت کی لکیر کی نئی حد واضح کرے ۔ عالمی بینک نے غربت کی لکیر 1.25سو ڈالر یومیہ کمائی مقرر کی ہوئی ہے ۔ بھارتی پلاننگ کمیشن نے اعلیٰ عدالت میں دعویٰ کیا کہ بھارت میں 360ملین نفوس جو کہ کل 1.2ارب کی آبادی کا ایک تہائی سے زیادہ بنتے ہیں سرکار کی طرف سے رعایتی نرخوں ، خوراک اور کھانے کا تیل حاصل کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.