تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:47

میکسیکو:عدم تحفظ کیخلاف 10ہزار اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

جنگ نیوز -
میکسیکو سٹی…جنگ نیوز…میکسیکو کے شہر ایکاپولکو میں 10ہزار سے زائد اساتذہ سڑکوں پر آگئے اور تعلیمی اداروں میں پبلک سیفٹی کے نا مکمل انتظامات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکاپولکو میں 200سے زائد تعلیمی اداروں کے اکثر اساتذہ کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں جن میں اساتذہ کو اپنی آدھی تنخواہ دینے کا کہا گیا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں عدم تحفظ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے اساتذہ نے تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی دھرنا دینے کی دھمکی بھی دی ہے جبکہ احتجاجی مظاہرہ میں انسانی حقوق کے تحفظ کے اہلکار بھی شریک تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.