22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:9
ہنگامہ کرنے کی سزا، ترکی میں فٹبال میچ میں مردوں کاداخلہ بند
جنگ نیوز -
انقرہ… ترکی میں ایک ایسا فٹ بال میچ ہوا جسے صرف خواتین اور بچوں نے دیکھا، اور مرد حضرات پابندی کا شکار رہے ۔ترکی کے فٹ بال کلب فینرباچے اورمانیا سپرکے درمیان میچ میں کھیلنے والے تو مردحضرات تھے مگرانہیں دیکھنے والوں میں صرف خواتین اوربچے ہی شامل تھے،میچ کے لیے چالیس ہزارٹکٹس رکھے گئے،وہ بھی مفت لیکن سارے کے سارے ٹکٹ خواتین اوربچوں میں تقسیم کیے گئے،مردوں کو ایک بھی ٹکٹ نہیں ملا۔ یہ میچ تو ایک ایک گول سے برابر رہامگر جیت ہوئی ڈسپلن کی۔