تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:58

کے ای ایس سی اورسوئی گیس کمپنی کاتنازع ، عوام کاجینا محال

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں کے ای ایس سی اورسوئی سدرن گیس کمپنی کے تنازع نے عوام کا جینا محال کردیا ہے اور شہری دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کاعذاب بھگتنے پرمجبور ہیں۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گیس کی کمی کوجوازبنا کر شہرکے رہائشی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کادورانیہ ساڑھے 4 گھنٹے سے بڑھا کر10گھنٹے کردیاہے۔ ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی سے180ملین مکعب فٹ گیس فراہم کی جارہی ہے۔تاہم اس کاپریشربھی بہت کم ہے اورگیس پریشر میں کمی کے باعث متعدد پیداواری یونٹ اپنی مکمل صلاحیت پرکام نہیں کررہے۔88،88میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے سائٹ اورکورنگی گیس ٹربائن محض 15 اور 20میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ چار روز سے کورنگی پاور پلانٹ مکمل طور پر بند ہے۔ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق گیس پریشر کی شدید کمی کے باعث پلانٹس کامعائنہ کرنے والی نیپراکی ٹیم کو جائزہ لیئے بغیر واپس جانا پڑا۔ترجمان کا کہناہے کہ گیس پریشر میں اضافے کے بعد لوڈشیڈنگ میں کمی آجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.