22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:20
محمد یوسف نے قومی ٹی20 کپ کھیلنے سے معذرت کرلی
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف کی پاکستان کرکٹ کے ساتھ آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب انہوں نے ٹی 20 کپ کھیلنے کی ہامی بھرنے کے بعد عدم دستیابی کا اعلان کردیا ہے ۔لاہورریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدرخواجہ ندیم نے ایک روز پہلے محمد یوسف سے ٹی20 کپ کھیلنے کے لئے رضا مندی پوچھی۔ محمد یوسف کے حامی بھرنے کے بعد انہیں آل راونڈر عبدلرزاق کی جگہ لاہورلائنز کا کپتان بھی مقرر کردیا گیا تھا ۔ ٹی20 کپ کی تیاری کے لیئے سلسلے میں باغ جناح گراونڈ میں لاہورکی دونوں ٹیموں کا میچ رکھا گیا لیکن میچ سے پہلے محمد یوسف نے نہ صرف پریکٹس میچ بلکہ ٹی20 کپ سے ہی عدم دستیابی کا اعلان کر دیا گیا۔ انہوں نے ریجن کے صدرخواجہ ندیم کو بتایا ہے کہ وہ مکمل فٹ نہیں ہیں ایونٹ میں حصہ نہیں لے سکتے۔