22 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:25
پاکستان افغانستان میں دہشتگردی کروارہاہے،مائیک مولن
جنگ نیوز -
واشنگٹن…چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دہشتگردی کروارہاہے اور کابل میں امریکی سفارت خانے پرحقانی گروپ نے آئی ایس آئی کی مددسے حملہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ حقانی نیٹ ورک آئی ایس آئی کی اصل قوت ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ پاکستان تہمینہ جنجوعہ نے حقانی نیٹ ورک سے پاکستان کے تعلقات کے بارے میں امریکی عہدیداروں کے تمام بیانات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا باہمی اعتماد اور احترام کا تعلق قائم رکھنا چاہتے ہیں جو دونوں کے لیے ضروری بھی ہے۔