تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:21

عالمی برادری فلسطین میں امن کیلئے اسرائیل پر دباوٴ ڈالے،ترک وزیراعظم

جنگ نیوز -


نیویارک ... ترکی کے وزیراعظم طیب اردوگان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ فلسطین کے ساتھ امن کے لئے اسرائیل پر دباوٴ ڈالا جائے،انکا کہنا تھا کہ اسرائیل قانون سے بالاتر نہیں ہے،نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے وزیراعظم طیب اردوگان نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی حکام کو بتا دے کہ وہ قانون سے بالاترنہیں ہیں۔ اردگان نے مشرق وسطی کے بحران اور ترکی کے ساتھ خراب تعلقات کے لئے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو مورد الزام ٹھہرایا،انہوں نے اقوام متحدہ کی رکنیت کے لئے فلسطین کی بھرپور حمایت کا بھی اعلان کیا،طیب اردگان نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ مئی دوہزار دس میں ترکی کے امدادی بحری جہاز فلوٹیلا پر حملے پر معافی مانگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.