23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:21
نئی ایٹمی تنصیبات کیلئے روس کے ساتھ بات چیت جاری ہے، احمدی نژاد
جنگ نیوز -
تہران…جنگ نیوز… ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ملک میں نئے نیو کلیئر پاور اسٹیشن تعمیر کرنے کیلئے روس کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں ،کوئی بھی ملک اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہے تو ہم یہ پیشکش قبول کریں گے۔ یہ باتیں انہوں نے روسی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ نئے ایٹمی تنصیبات کی تعمیر کیلئے ماسکو کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے کوئی دوسرا ملک اس سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے تو ہم پیشکش قبول کریں گے۔ ایرانی صدر ایسے وقت میں نئے ایٹمی تنصیبات تعمیر کرنے کے حوالے سے بات کررہے تھے جبکہ دو ہفتے قبل روس کے تعاون سے تعمیر ہونے والا پہلا بوشہر نیوکلیئر پاور سٹیشن کو نیشنل گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔