تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:26

ایل ڈی اے کی غفلت،عمارت گرگئی،4مزدور ہلاک

جنگ نیوز -


لاہور…ایل ڈی اے کی غفلت کے باعث لاہور کے علاقے جوہر ٹاوٴن میں تجاوزات ہٹائے جانے کے دوران عمارت زمین بوس ہو گئی، ملبے تلے دب کر چار مزدور جاں بحق جبکہ اکیس افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ٹیم جوہر ٹاوٴن کی بی او آر سوسائٹی میں قائم غیر قانونی پلازہ گرانے پہنچی ۔ایل ڈی اے حکام نے پچیس سے زائد مزدور بالائی منزل پر بھجوا دیئے جبکہ مشینوں سے عمارت کو نیچے سے گرانا شروع کردیا۔ اسی دوران عمارت اچانک گر گئی اور تمام مزدور ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹایا۔ لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال پہنچا دیا۔پولیس کے مطابق یہ عمارت ایک شخص شاہد محمود کی ملکیت ہے جہاں اس نے اپنی کمپنی کا گودام بنا رکھا ہے۔ عمارت میں کام کرنے والے ملازم نے بتایا کہ انھوں نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا تھا۔ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے واقعہ کے ذمہ دار چار افسران کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلئے پانچ پانچ لاکھ روپے امداد جبکہ زخمیوں کے لئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.