تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:59

شعیب اختر کی کتاب بھارت میں ریلیز کر دی گئی

جنگ نیوز -


نئی دہلی…سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کی متنازعہ کتاب Controversially Yours کو بھارت میں ریلیز کردیا گیا ہے، شعیب اختر کا کہنا ہے کہ انہوں نے شاہ رخ خان پر تنقید نہیں کی، کتاب پر تنقید سے قبل اس کا مطالعہ ضروری ہے ۔ نئی دلی کے ایک ہوٹل میں شعیب اختر کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں بھارت میں پاکستان کے سفیر شاہد ملک نے شرکت کی، اس موقع پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان کی عزت کرتے ہیں، انڈین پریمئر لیگ سے انہیں فارغ کرنے میں سابق چیرمین آئی پی ایل للت مودی اور سابق چیرمین پی سی بی نسیم اشرف کا ہاتھ تھا۔ میچ فکسنگ اور بال ٹیمپرنگ کے حوالے سے سابق فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں یہ عام ہوچکی ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس نے کہا کہ بھارتی کرکٹ اسٹارزسچن ٹنڈولکراور راہول ڈریوڈ سے متعلق انکے بیان کو غلط رنگ دیا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.