24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:10
خلا ء کی سیا حت کی جانب ایک اورقدم، خلا ئی جہا ز کی تعمیر کااسٹیشن قائم
جنگ نیوز -
کیلی فورنیا…این جی ٹی…خلا ء کی سیا حت کسی بھی شخص کا خوا ب ہو سکتاہے جو جلد ہی حقیقت کا رو پ دھا رنے والا ہے ۔خلا ئی سیا حت کی آ غاز کر نے والی امریکی کمپنی نے اسی لاکھ ڈالر کی ما لیت سے خلا ئی جہاز کی تعمیر کا نیا اسٹیشن امریکی ریاست کیلی فورنیا میں قائم کر دیا ہے۔ اس ہینگر پر خلا ئی جہا ز مکمل کیے جانے کے بعد انہیں ریا ست نیو میکسیکو روانہ کیا جا ئے گا جہاں دنیا کاپہلا اسپیس پو رٹ تکمیل کے آ خری مرا حل میں ہے۔ واضح رہے کہ خلا ء کی سیا حت کے لیے پہلی پرواز اس سال دسمبر میں روانہ ہو گی جس کا کر ایہ دو لاکھ ڈالر ہے جبکہ اس پر واز کے لیے چار سو پچا س افراد کی پیشگی بکنگ بھی ہو چکی ہے ۔