تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:21

نوشہرہ میں طالبان کا اہم کمانڈر پولیس مقابلے میں ہلاک

جنگ نیوز -


نوشہرہ … نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک تارخیل میں طالبان کے اہم کمانڈر پولیس کے ساتھ مقابلے کے بعد ہلاک ہوگیا۔ کمانڈر بم دھماکوں ، اغواء برائے تاوان ، پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ ذرائع سے انہیں معلوم ہوا کہ مشہور دہشت گرد اور طالبان کمانڈر جمال الدین عرف جنت گل عرف قاری باسط اکوڑہ خٹک کے علاقے تارخیل میں چھپا ہوا ہے اور کسی تخریبی کاروائی کے لئے نوشہرہ میں موجود ہے، جس پر ایس ایچ او اکوڑہ خٹک اجمیر شاہ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ پولیس ٹیم جب ملزم کو گرفتارکرنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم جمال الدین عرف جنت گل ہلاک ہو گیا۔ڈی پی او نوشہرہ محمد حسین کے مطابق ملزم جمال الدین اکوڑہ خٹک کے ایک ڈاکٹر قمر نذیر کی اغواء اور اس کے بیٹے فرحان قمر کو قتل کرنے،تھانہ سٹی کوہاٹ میں بم دھماکہ کرنے،اکوڑہ خٹک سے ڈاکٹر نقی شاہ کی اغواء اور تھانہ تہکال سے اپنے دو ساتھیوں طالبان کمانڈرز ندیم عباس اور زکیم شاہ کو چھڑانے کیلئے تین پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے سمیت کئی دیگر اہم مقدمات میں ملوث تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.