تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:37

کراچی:مقبول صابری کی میت ان کے گھر پہنچا دی گئی

جنگ نیوز -


کراچی…معروف قوال مقبول صابری کی میت جنوبی افریقا افریقہ سے کراچی پہنچ گئی جہاں سہ پہر تین بجے نماز جنازہ کے بعد تدفین کے لئے پاپوش نگر قبرستان لے جائے گا۔ کراچی ائیرپورٹ پہنچے پر مقبول صابری کی میت کو ان کی رہائش گاہ لیاقت نمبر تین میں لایا گیا۔ جہاں پر ان کے اہلخانہ ، رشتے داروں اور محلے داروں نے ان آخری دیدار کیا۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔مقبول صابری کی میت کو قریب میں واقع مسجد میں نماز جنازہ کے لیے لے جایا گیا جس کے بعد میت تدفین کے لیے پاپوش نگر قبرستان لے جائی گی۔ مقبول صابری 21 ستمبر کو جنوبی افریقا افریقہ میں انتقال ہوگئے۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور اس عارضے کے علاج کے غرض سے جنوبی افریقا افریقہ گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.