24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:21
خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں بھی تین افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں بھی تین افراد میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد 135ہوگئی ہے۔ڈاریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر شریف احمد خان نے جیونیوز سے گفت گو میں بتایا کہ ضلع ٹانک میں پہلی مرتبہ ڈینگی بخار میں مبتلا تین مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے بعد صوبہ میں ڈینگی بخار میں مبتلا افراد کی تعداد 135ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 62افراد صوبہ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جن میں سے چالیس مریض ایسے ہیں جو پنجاب کے مختلف علاقوں میں ڈینگی وائر س کا شکار ہوکر خیبر پختونخوا آئے۔ان کا کہناتھا کہ پشاور کے مختلف اسپتالوں میں اب بھی ڈینگی کے دس مریض زیر علاج ہیں۔