24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:0
عالمی عدالت انصاف نے بھارت کو کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سے روک دیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . عالمی عدالت انصاف نے بھارت کو کشن گنگا ڈیم کی تعمیر روکنے کا عبوری حکم جاری کیا ہے جس کے بعد بھارت کو کشن گنگا ڈیم کی تعمیرات کو رو کنا پڑے گا۔ایوان صدر اسلام آباد کے تر جمان کی جانب سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابقبھارت عالمی عدالت کی جانب سے جا ری کئے جانے والے عبوری حک نامے کے بعد دریائے نیلم یا کشن گنگا کے مقام پر یا اس کے اوپر کوئی بھی مستقل تعمیراتی کام نہیں کرے گا ۔بھارت گریز کے مقام پر ایسی کوئی تعمیر نہیں کرے گا جس سے پانی کا بہاؤ متاثر ہو ۔صدارت تر جمان کے مطابق پاکستان نے جنوری اور مارچ میں بھارت سے عالمی قانون کے تحت تعمیر کا حلف نامہ طلب کیا تھا جو بھارت نے مسترد کر دیا تھا جس کے بعد پاکستان نے عالمی عدالت انصاف سے رابطہ کیا جس کے بعد یہ عبوری حکم نامہ جا ری کیا گیا ،عالمی ثالثی عدالت نے عبوری حکم نامہ پاکستانی در خواست پر جا ری کیا ۔