تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:23

ٹورنٹو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ سادگی سے منائی گئی

جنگ نیوز -


ٹورنٹو. . . . . . . پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ ،پاکستان میں حالیہ سیلاب اور ڈینگی بخار کے سبب پھیلنے والی تباہی کی وجہ سے نہا یت سادگی سے منائی گئی۔ تقریب کا اہتمام ”شہید محترمہ بینظیربھٹو فا ؤنڈیشن“ کینیڈاکے نگران اعلیٰ اور پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما عمران چوہدری نے اپنے دفتر میں کیا تھا۔ تقریب میں پیپلز پارٹی کینیڈا کے سینئر نائب صدر لیاقت نواز ملک ،انفارمیشن سیکرٹری ذکاء اللہ خان نیا زی ، پی پی پی ٹورنٹو کے جنرل سیکرٹری شناور سلطان، پیپلز یوتھ کینیڈا کے جنرل سیکرٹری اسد ہمایوں ملک، ”شہید محترمہ بینظیربھٹو فا ؤنڈیشن“ کے وائس چےئر مین محمد خالد اقبال، مظہر عامر مرزا،فائنانس سیکرٹری معین کھو کھرا ور انفارمیشن سیکرٹری شاد علی خان سمیت پیپلز پارٹی کے جیا لے کارکنوں نے بھر پو ر شرکت کی۔اس مو قع پر لیاقت نواز ملک،ذکاء اللہ خان نیازی،عمران چوہدری اور شناور سلطان سمیت دیگر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام منتظر ہیں کہ کب شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جگر گو شے ،قا ئد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے اور پاکستان کے غریب عوام کی امید چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنی تعلیم مکمل کر کے عملی سیاست کا آغاز کر تے ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں اپنی اعلیٰ تعلیم اور ذہانت و بصیرت کو بروئے کار لاتے ہیں۔ہمیں اس بات کا مکمل یقین ہے کہ وہ اپنی عظیم والدہ اور اپنے عظیم نانا کے عوامی خدمت کے فلسفے کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام اور پارٹی کارکنوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔اس موقع پر چےئرمین بلاول بھٹو زرداری کی درازئی عمر،شہید ذو الفقار علی بھٹو،شہید محترمہ بینظیر بھٹو،شہید میر مرتضیٰ بھٹو،شہید شاہنواز بھٹو سمیت دیگر شہدائے جمہوریت اور سندھ میں حالیہ سیلاب و پنجاب میں ڈینگی مچھر سے ہلاک ہونے والے افراد اور بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے بے گناہ افرادکے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔شرکاء نے اس موقع پر چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چےئرمین جناب آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آخردم تک اپنی قیادت کے شانہ بشانہ بھٹو مشن کی تکمیل کیلئے ہمہ تن گوش رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.