26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:25
خیبرپختونخوا :ڈینگی کے مریضوں میں مزید اضافہ
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں دینگی بخار میں مبتلا مریضوں میں مزید اضافہ جاری ہے محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبے میں138 مریض داخل کئے گئے ہیں جن میں سے 77 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں سے 53 مریضوں کا تعلق پنجاب سے ہے محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی بخار سے اب تک صوبے کے مختلف اضلاع میں ایک خاتون سمیت چھ افراد انتقال کر چکے ہیں۔ اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں زیادہ تر ڈینگی بخار کا وائرس پنجاب سے اپنے ساتھ لائے ہیں۔ تاہم طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حفاظتی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خیبر پختونخوا میں بھی مرض پھیل سکتا ہے۔