26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:1
روس: ٹرک اور منی وین کے مابین تصادم ،9افراد ہلاک
جنگ نیوز -
ماسکو…جنگ نیوز…روس کے علاقے چواشیا میں ٹرک اور منی وین کے تصادم کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ ایمرجنسی حکام نے بتایا کہ حادثہ ماسکو سے 697 کلو میٹر دور فیڈرل ہائی وے ایم 7 پر پیش آشیا۔ حادثے میں منی وین میں سوار تمام سوار ہلاک ہوگئے۔ اعداد وشمار کے مطابق روس میں ہر سال 30 ہزار سے زائد افراد ٹریفک حادثوں کی نظر ہو جاتے ہیں۔