تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:28

حقانی خود امریکا کا بنایا ہوا کمانڈر ہے، میاں افتخار حسین

جنگ نیوز -


پشاور…پشاور میں خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہم امریکا سمیت تمام ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حقانی خود امریکا کا بنایا ہو ا کمانڈر ہے ، ایک دوسرے پر الزامات کی بجائے سفارتی سطح پر بات چیت ہونی چاہیئے۔کیونکہ الزام تراشیوں سے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید پیچیدہ ہوں گے۔ میاں افتخار کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس میں اٹھارویں ترمیم کے بعد مختلف محکموں کے حوالے سے پالیسی اور لائحہ عمل کی منظوری دی گئی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈینگی کے خطرے کے پیش نظر کابینہ نے ملکی سطح پر ایڈوائزری کونسل کے قیام کی تجویز دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں مینجمنٹ کیڈر کو اصولی طورپر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.