تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:39

ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروٴے کار لارہے ہیں،شہبازشریف

جنگ نیوز -


لاہور… وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہے کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں اوراس وباء کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ اس وقت ہوگا جب پورامعاشرہ متحرک ہوگا۔میرخلیل الرحمان میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام ڈینگی۔قابل علاج۔احتیاط سخت لازم کے موضوع پرسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ڈینگی کے اتنے بڑے حملے کے مقابلے کی پہلے تیاری تھی نہ اندازہ۔انھوں نے کہا کہ ماہرڈاکٹروں،پیرامیڈیکل ا سٹاف ا ور حکومتی نمائندوں کی مدد سے ڈینگی پر قابوپانے کی کوشش کررہے ہیں جس میں کامیابی مل رہی ہے،ڈینگی سے گھبرانااور ڈرنا نہیں بلکہ اسے شکست دیناہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صدرزرداری سوچ رہے ہوں گے کہ سوئس بنکوں میں پڑے انکے پیسوں کو کہیں ڈینگی تو نہیں ہوگیا،ڈینگی سے نمٹنے کے لئے جس طرح معاشرے میں تبدیلی آئی ہے اسی جذبے اور سوچ سے کرپشن بھی ختم کی جاسکتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.