تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:26

حقانی نیٹ ورک کے محفوظ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں،مارک ٹونر

جنگ نیوز -


واشنگٹن . . ... .. .امریکا نے حقانی نیٹ ورک کو بلیک لسٹ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اوباما انتظامیہ چاہتی ہے کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کی جائے۔واشنگٹن میں دفتر خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ اگرچہ جلال الدین سمیت حقانی نیٹ ورک کے اہم رہ نماوٴں کے نام دو ہزار آٹھ سے امریکی ایگزیکٹیو آرڈر 13224 کے تحت دہشتگردوں کی فہرست میں شامل ہیں لیکن اب حقانی نیٹ ورک کو بھی غیرملکی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ۔ امریکا اور پاکستان ، دونوں کیلئے سنگین تشویش کا باعث ہیں۔ امریکا پاکستان میں اْن محفوظ پناہ گاہوں کیخلاف کارروائی دیکھنا چاہتا ہے۔ ترجمان نے اعتراف کیا ہے کہ پاک امریکا پاکستان تعلقات میں انتہائی واضح چیلنجز ہیں تاہم اوباما اتنظامیہ اسلام آباد کے ساتھ تعمیری سطح پر کام کرنے کا عزم رکھتی ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.