تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 7:30

لاہور: ڈینگی سے 24گھنٹوں میں مزید5افراد جاں بحق

جنگ نیوز -


لاہور… لاہور میں ڈینگی وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراداپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔، شہرمیں ڈینگی سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد چھیانوے جبکہ پنجاب میں ایک سو پانچ ہوگئی ہے۔پنجاب میں مریضوں کی تعداد دس ہزار پانچ سو تراسی جبکہ لاہور 342میں وائرس کی تصدیق کے بعد نو ہزار چار سو نوے ہوگئی ہے۔ حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں انتہائی حساس یونٹ قائم کردیئے ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں ڈسپنریوں کو بھی فعال بنایا جارہا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے اسپتال انتظامیہ کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔حالیہ ہونے والی لوڈ شیڈنگ نے بھی لوگوں میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پنکھا چلانے سے کسی حد تک ڈینگی مچھر سے جان چھوٹ جاتی تھی اب حکومت نے لوڈ شیڈنگ کرکے شروع ہمیں مکمل طور پر ڈینگی مچھروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.