27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:35
فلم لگان دنیا کی 25 بہترین اسپورٹس فلموں میں شامل
جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز…آسکر ایوارڈز میں نامزدگی حاصل کرنے والی بالی ووڈکی فلم لگان کو دنیا کی 25 بہترین اسپورٹس فلموں میں شامل کرلیاگیا۔ عامر خان کی فلم لگان کا جادوآج بھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ کرکٹ کے ذریعے اپنے حقوق کی جنگ لڑنے والے بہادر نوجوان پر بنائی گئی تاریخی فلم لگان دس سال بعد آج بھی فیورٹ لسٹ میں شامل ہے۔ اس بات کا اندازہ اس سے لگایاجاسکتاہے کہ فلم کودنیا کی25 بیسٹ اسپورٹس موویز میں شامل کرلیا گیا ہے۔ فلم لگان پسندیدگی میں چودھویں نمبرپرہے۔عامر خان کی اس فلم کو آسکرایوارڈکے لئے بھی نامزدکیاگیاتھا۔