تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:35

فیصلے ایوان صدر کے بجائے پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں،نواز شریف

جنگ نیوز -


لاہور… مسلم لیگ ن کاغیررسمی مشاورتی اجلاس رائے ونڈ میں جاری ہے،،میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اغیار کی بھیک کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنا پڑرہے ہیں، قومی غیرت اور حمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے دیا جائے گا ۔ رائے ونڈ میں ہونے والے اس اجلاس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف، اپوزیشن لیڈر چودھری نثار علی، راجہ ظفر الحق،احسن اقبال، اورسینیٹر مشاہداللہ خان شریک ہیں، اجلاس میں امریکی بیانات، اے پی سی، سیاسی صورت حال اور مسلم لیگ کے تنظیمی امور پرغور جاری ہے، مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہداللہ خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میاں نواز شریف نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستانی سرزمین استعمال نہیں کرنے دی جائے گی پاکستان آزاد ملک ہے اور یہ آزاد رہے گا،تاہم اپنی غلطیوں کی بھی نشاندہی کرنا ہوگی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ ملکی فیصلے ایوان صدر کے بجائے پارلیمنٹ میں ہونے چاہیئں، پاکستان تمام تر قربانیوں کے باوجود بھی آج تنہائی کا شکار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.