27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:28
اسرائیلی عدالت کا فلسطینی بچی کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس…جنگ نیوز… اسرائیلی عدالت نے حکومت کو فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والی فلسطینی بچی کے لواحقین کو چار لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے حکومت کو 10 سالہ بچی عبیر ارامین کے لواحقین کو مقدمہ پر اٹھنے والے تمام اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ جنوری 2007ء کو عبیرا رامین اپنے سکول کے باہر کھڑی تھی کہ اسرائیلی بارڈر پولیس کی جانب سے چلائی جانے والی گولہ کا نشانہ بن گئی۔