تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:29

پاکستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کرے، وائٹ ہاؤس

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وہائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان ملک میں حقانی نیٹ ورک اور ان سے رابطہ رکھنے والوں کیخلاف ایکشن لے وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنے نے صحافیوں کو بتایا کہ اوباما انتظامیہ اس امر پر بھی غور کررہی ہے کہ اگر پاکستان حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے تو اس صورت میں امریکا کے پاس کیا آپشنز ہوں گے۔ واشنگٹن پاکستان کیلئے اپنے امدادی پروگراموں کا بھی جائزہ لے رہا ہے اور تمام معاملات پر پاکستانی حکام سے بھی بات کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.