تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:51

لاہور: فیصل ٹاوٴن بی بلاک میں ایک موٹرسائیکل پْراسراردھماکے سے تباہ

جنگ نیوز -
لاہور: فیصل ٹاوٴن بی بلاک میں ایک موٹرسائیکل پْراسراردھماکے سے تباہ

لاہور…لاہورکے علاقے فیصل ٹاوٴن بی بلاک میں ایک موٹرسائیکل پْراسراردھماکے سے تباہ ہو گئی ہے،لاہور کے علاقے فیصل ٹاوٴن میں ایک نجی یونیورسٹی کے باہر کھڑی مشکوک موٹر سائیکل میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق رات گئے ایک نوجوان بی بلاک فیصل بلاک سڑک پر گرااور اس کے بعد اس نے دوڑ لگا دی جبکہ اس دوران موٹر سائیکل میں معمولی دھماکہ ہوا اور اسے آگ لگ گئی۔واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور موٹر سائیکل کو اپنی تحویل میں لے لیا ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل میں بارود تھا یاں نہیں اور اسے کس طرح آگ لگی اور کس نے لگائی۔اس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق شہر بدر کی ناقہ بندی کر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں ایسے زخمی کوتلاش کیا جا رہا ہے جو بارودی موادسے زخمی ہوا ہو۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.