28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:51
سانحہ کلر کہار:فیصل آباد کی فضا آج بھی سوگوار ہے
جنگ نیوز -
فیصل آباد…سانحہ کلر کہار کے بعد فیصل آباد کی فضا آج بھی سوگوار ہے۔ایک روزکی تعطیل کے بعد شہر میں تعلیمی اور کارروباری سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔پیر کوکلر کہار میں ہونے والے حادثے کے بعدکل ضلع فیصل آباد میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ضلع میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بھی بندرہے۔اسکول انتظامیہ کی غفلت کے باعث اتنی بڑی تعداد میں معصوم جانیں ضائع ہونے پر آج بھی فیصل آباد کی فضا میں غم ہے۔ضلع کے تعلیمی اداروں میں آج معمول کے مطابق تدریسی عمل شروع ہوگیا ہے،تاہم ملت اسکول آج بھی بند ہے۔