28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:51
پشاور میں آج بھی تمام ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں آج بھی تمام ٹرینوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی سے پشاور آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس پندرہ گھنٹے لیٹ ہے۔ کراچی سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس صبح پونے چھ کے بجائے رات پونے نو بجے جبکہ خیبر میل صبح پونے سات کے بجائے شام پونے پانچ بجے پہنچے گی۔ اسی طرح عوام ایکسپریس شام 6 بج کر بیس منٹ کے بجائے سات بج کر بیس منٹ پر پہنچے گی۔ کوئٹہ ایکسپریس بھی دو گھنٹے تاخیر کاشکار ہے جو رات 10 بج کر بیس منٹ پر پہنچنے کی توقع ہے۔ آج صبح صرف خیبر میل پشاور سے روانہ ہوئی جبکہ کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی انجن نہ ہونے کے باعث منسوخ کردی گئی ہے۔