28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:2
لاہور:تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل،سڑکوں پر رش
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں ڈینگی کے باعث تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل کیے جانے کے بعد مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا رش بڑھ گیا،مناسب انتظامات نہ کیے جانے پر شہریوں کو گھنٹوں ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑا ،پنجاب حکومت نے ڈینگی وائرس سے بچاوٴ کیلئے اسکولوں اور کالجز کے اوقات صبح نو بجے کر رکھے ہیں تاہم دفاتر اور تعلیمی اداروں کے اوقات ایک جیسے ہونے سے لاہور میں کینال روڈ،فیروز پور روڈ،مین بلیوارڈ گلبرگ اور وحدت روڈ سمیت کئی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو گیا جس سے شہریوں کو سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اوقات میں تبدیلی کے بعد ٹریفک کے متبادل انتظامات کرنے چاہئیں تھے۔