28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:29
آفاق احمد کورہائی سے قبل ہی ایک ماہ کیلئے نظربندکردیا گیا
جنگ نیوز -
کراچی…مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کو جو آج تمام مقدمات میں بری ہونے کے بعد رہا ہونے والے تھے، کہ حکومت سندھ کے محکمہٴ داخلہ نے ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے مزید جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردےئے ہیں۔حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق آفاق احمد کی رہائی امن و امان کیلئے خطرہ ہوسکتی ہے لہٰذا انہیں ایک ماہ کیلئے مزیدملیر جیل میں زیر حراست رکھا جائے۔ دریں اثناء ملیر جیل پہنچنے والے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنوں نے حکومت سندھ کے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا ہے جس کی وجہ سے نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی ہے۔