28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:41
اغواء کے خدشات:سعودی عرب میں مقیم امریکیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
جنگ نیوز -
ریاض …ایک غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں امریکی سفارتکاروں اور شہریوں کو اغواء کئے جانے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق دہشتگرد گروپ سعودی عرب میں امریکیوں کو اغوا کرسکتے ہیں۔ان اطلاعات کے بعدامریکا نے سعودی عرب میں مقیم اپنے تمام شہریوں سمیت مغربی ملکوں کے باشندوں اور سفارتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں۔مذکورہ خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ دہشتگرد ریاض میں کام کرنے والے امریکی شہریوں اور سفارتکاروں کو کو اغواء کرسکتے ہیں۔