تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:53

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے

جنگ نیوز -


کراچی…نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے، جیو سوپر یہ میچز براہ راست نشر کرے گا۔ شاہد آفریدی کی کراچی ڈولفنز آج ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔کراچی میں جاری ایونٹ میں آج پہلا میچ دوپہر 12 بجے راول پنڈی ریمز اور ملتان ٹائگرز کے درمیان کھیلا جائے گا، ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرنے والی فیصل آباد وولوز کی ٹیم سہ پہر 4 بجے افغان چیتاز کا مقابلہ کرے گی ،آج کا آخری میچ 8 بجے کراچی ڈولفنز اسلام آباد لیپرڈز کا مقابلہ کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ڈولفنز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.