تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:52

بجلی کا بحران، کراچی میں10گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی کے رہائشی اورتجارتی علاقوں میں دس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ صنعتی علاقوں میں بھی آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ترجمان کے ای ایس سی کے مطابق گیس کی فراہمی میں بہتری پر لوڈ شیڈنگ میں کمی کا امکان ہے سوئی سدرن گیس کمپنی اور کے ای ایس سی کے تنازع نے شہریوں کا جینا محال کررکھا ہے۔۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تنازع اداروں کا ہوتا ہے اوراسکی سزا عوام کو دی جاتی ہے۔بجلی کی باربار بندش سیلوگوں کوپانی کی قلت کا بھی سامناہے۔جبکہ صنعتی زون میں آٹھ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ نے صنعتی پہیہ روک رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.