تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:3

پاکستان پر ’ڈو مور‘ کا دباوٴ نہیں ڈالا جا سکتا، وزیر اعظم گیلانی

جنگ نیوز -


اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکا کے حالیہ الزامات کو یکسرمستر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر ’ڈو مور‘ کا دباوٴ نہیں ڈالا جا سکتا۔وہ امریکی بیانات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیلئے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس کا انعقاد وزیر اعظم ہاوٴس میں کیا گیا۔ وزیر اعظم نے شرکا کا شکریہ شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، ہم علاقائی صورتحال کے حوالے سے آج اہم موڑپرکھڑے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پروفیسربرہان الدین ربانی کی شہادت سے امن کی کوششوں کونقصان پہنچا جس کی مذمت پاکستان نے بھرپور انداز میں کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کر کے امریکی حکام کی طرف سے دیئے جانیوالے حالیہ بیانات ہمارلئے حیرت کاباعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قومی مفادات کاہرحال میں احترام کیاجائے ، ہم متحدہوکران تمام چیلنجوں کامقابلہ کریں گے، قومی سلامتی ہماری اولین تدرجیح ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم کواس وقت متحدہونے کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.