29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:41
بہاولپور ، ڈاکو بینک سے90لاکھ روپے لے اڑے
جنگ نیوز -
بہاول پور…بہاول پور میں ڈاکو نجی بینک سے 90لاکھ روپیسے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ڈاکووٴں نے عملے اور بینک میں موجود لوگوں کو تشددکا بھی نشانہ بنایا۔ ماڈل ٹاوٴن اے میں نجی بینک میں سات آٹھ مسلح ڈاکو گھس گئے اور عملے اور بینک میں موجود لوگوں کو یرغمال بنا لیا اور ان پر تشدد کیا۔جس کے بعد ڈاکو تقریبا آدھے گھنٹے تک بینک میں موجود رہے۔ڈاکووٴں نے خواتین عملے سے زیوارت اور بینک میں موجود 90لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔جس کے بعد عملے نے پولیس کو اطلاع دی،بینک ملازمین کا کہنا ہے کہ پولیس فوری اطلاع دینے کے باوجود دیر سے آئی۔واردات کے بعد پولیس نے جگہ جگہ ناکہ بندی کر کے ڈاکووٴں کی تلاش شروع کردی ہے۔