تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:3

مسافر ویگن کھائی میں جا گری،9افراد جاں بحق

جنگ نیوز -


چیچہ وطنی…چیچہ وطنی کے قریب ویگن کے حادثے میں دو بچوں سمیت 9افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب میاں چنوں سے فیصل آباد جانے والی مسافر ویگن بے قابو ہوکر درخت سے جا ٹکرائی اور کھائی میں جاگری،حادثے کے نتیجے میں بچے اورخاتون سمیت چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک بچے سمیت تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے،تین مزیدزخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے،مرنیوالوں میں ویگن کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.