30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:25
بحرین: سیکڑوں خواتین کی احتجاجی ریلی
جنگ نیوز -
بحرین: سیکڑوں خواتین کی احتجاجی ریلی
مانامہ…بحرین میں سیکڑوں خواتین نے ریلی نکالی اور حکومت مخالفین کو جیل بھیجنے کے خلاف احتجاج کیا،بحرین میں حکومت نے بیس ڈاکٹروں کو چوری اور دیگر الزامات کے تحت پانچ سے پندرہ سال کے لئے جیل بھیج دیا،جس کے خلاف سیکڑوں خواتین سڑکوں پر آگئیں،اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والی یہ خواتین حکومت مخالفین کو سزائیں دینے اور انہیں جیل بھیجنے کے خلاف احتجاج کررہی تھیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ جیل میں قید تمام خواتین کو فوری رہا کیا جائے۔