تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:52

وائٹ ہاؤس کا مولن کے الزامات کی توثیق سے انکار، وال اسٹریٹ جنرل

جنگ نیوز -
کراچی…رفیق مانگٹ… وائٹ ہاوٴس اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ پاکستان عسکریت پسندوں سے تعلقات ختم کرے ،لیکن وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنی ایڈمرل ملن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ یہ زبان استعمال نہیں کریں گے جو انہوں نے کی ۔ امریکا کے دفاعی سیکریٹری لیون پنیٹا مولن کے پاکستان پر الزامات سے متفق ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت میں شامل کچھ عناصر اور حقانی نیٹ ورک کے درمیان ناقابل قبول لنکس موجود ہیں،امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوٴس اس بات پر متفق ہے کہ پاکستان کو عسکریت پسند وں کے ساتھ اپنے تعلقات کوختم کرنا چاہئے لیکن بدھ کو انہوں نے مولن کے الزامات پر اعتراض کیا، جب ان سے پوچھا گیا کہ اوباما انتظامیہ چیزوں کو ویسے ہی دیکھتی ہے جیسے امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے ۔بدھ کو پوچھے گئے ایک سوال پر کہ آپ ایڈمرل مولن کے دعوے سے اتفاق کرتے ہیں وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جے کارنی نے کہا کہ وہ یہ زبان استعمال نہیں کریں گے جو انہوں(ایڈمرل مولن)نے کی۔ عسکریت پسندوں کے گروپ پاکستانی حکومت کے بازو کے طور پر کام کر نے کے مولن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لنکس موجو د ہیں جو کہ پیچیدگی اختیار کرسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکی انتظامیہ کی پوزیشن ہے کہ ان عسکریت پسندوں اور پاکستانی حکومت کے درمیان لنکس موجود ہیں اور پاکستان کو ان سے نمٹنے کے لئے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔پنٹاگون کے ترجمان جارج لٹل نے ایڈمرل مولن کے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکی دفاعی سیکریٹری لیون پنیٹا نے بھی مولن کے الزامات جیسی باتیں کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری اور چیئرمین دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستانی حکومت میں شامل کچھ عناصر اور حقانی نیٹ ورک کے درمیان ناقابل قبول لنکس موجود ہیں۔مسٹر کارنی کا کہنا تھا نقطہ نظر میں کسی بھی قسم کا اختلافات الفاظوں کی اصطلاحات ہیں۔ایڈمرل مولن نے گزشتہ ہفتے سینیٹ کی ایک سماعت کے دوران کہا تھا کہ عسکریت پسندوں کاگروپ حقانی نیٹ ورک پاکستان میں موجود ہے اور انہوں نے الزام عائد کیا کہ کابل میں امریکی سفار ت خانے پر رواں ماہ کیے گئے حملے میں ان کا ہاتھ تھا اور وہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی کا حقیقی بازو ہے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.