30 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:4
وزارت داخلہ کی ذوالفقار مرزاکو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزارت داخلہ نے سندھ کے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کو کراچی اور بدین میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرتے ہوئے ایس پی کو سیکیورٹی آفیسر بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق کرائسس مینجمنٹ سیل کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو خط ارسال کیا گیا ہے،جس میں خفیہ اداروں کی رپورٹ کی بنیاد پرسابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو سیکیورٹی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا کو بدین اور کراچی میں رہائش کے دوران اور نقل و حرکت پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے اور سیکیورٹی کے لئے ایس پی سطح کا رابطہ آفیسر مقرر کیا جائے۔