تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 4:17

حقانی نیٹ ورک سے نمٹنا واشنگٹن اوراسلام آباد کی پہلی ترجیح ہے،امریکا

جنگ نیوز -


واشنگٹن ... امریکا کا کہناہے کہ انسداد دہشتگردی کے تحت حقانی نیٹ ورک سے نمٹنا امریکا اور پاکستان کی پہلی ترجیح ہے،معاملے پر بات چیت کے لیے امریکی ایلچی مارک گراسمین اسلام آبا د پہنچ رہے ہیں۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ کا کہناتھاکہ حقانی نیٹ ورک کے متعلق پاکستانی حکام کے ساتھ ہر سطح پر بات کر رہے ہیں، ان کا کہناتھاکہ معاملے پر بات چیت کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان مارک گراسیمن اسلام آباد اور کابل کا دورہ کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھاکہ مسئلے سے نمٹنے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کریں گے، ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھاکہ گراسیمن پاک امریکا اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے،ان کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کے حوالے سے سہہ فریقی مذاکرات بہت مفید ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.