1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 7:55
طالبہ سے زیادتی ، اہل خانہ مسائل کاشکار، گھر میں قید ہو کر رہ گئے
جنگ نیوز - ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ میں اجتماعی زیادتی کی شکار بچی کے ملزمان ساتویں ر وز بھی گرفتارنہ ہوسکے۔دوسری طرف مظلوم خاندان لوگوں کے طعنوں سے دلبرداشتہ ہوکراپنے گھر میں قید ہوکررہ گیا۔متاثرہ خاندان نے انصاف کی عدم فراہمی پرخودسوزی کی دھمکی دیدی۔فرسٹ ائیر کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی خبر جیونیوزپرنشرہوئی تو انتظامیہ حرکت میں آگئی لیکن صرف دعووٴں کی حد تک، وزیراعلی پنجاب نے اس اندوہناک واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی چوبیس گھنٹوں میں گرفتاری کاحکم دیاتھا لیکن دوسری طرف ڈی پی اوننکانہ صاحب ڈاکٹرحیدر اشرف کاکہناہے کہ ایک ملزم نے ضمانت کرارکھی ہے جبکہ دوسراروپوش ہے اور اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔متاثرہ بچی کے بہن بھائیوں میں ایک بہن اورایک کم سن بھائی ہے جو لوگوں کے طعنوں سے دلبرداشتہ ہوکر اپنی تعلیم بندکرکے اپنے گھر میں قید ہوگیاہے۔متاثرہ بچی کے ولادین کاکہناہے کہ وہ جیتے جی مرچکے ہیں اب اس علاقے میں ان کارہنا مشکل ہے حکومت ان کے دیگربچوں کوتحفظ دے ورنہ وہ خود سوزی کرلیں گے۔