تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 15:53

کراچی:بے نظیر بھٹو کالج اور اسپتال کے عملے نے احتجاجا ًکام بند کردیا

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . کراچی میں شہیدبینظیربھٹومیڈیکل کالج لیاری کے اساتذہ اور عملے نے کام کرنے سے انکارکردیاہے،وجہ فنڈز کی عدم دستیابی یا تنخواہ نہ ملنانہیں۔بلکہ خواتین ڈاکٹرزاوراسٹاف کوجنسی طور پرہراساں کرنااورعملے سے لوٹ ماراور دھمکیاں ہیں۔ رپورٹ کے مطابقشہید بینظیربھٹومیڈیکل کالج لیاری کی یونین کونسل نمبر آٹھ رانگی واڑہ ٹینری روڈ پر لیاری جنرل اسپتال سے متصل واقع ہے،کالج میں فیکلٹی سمیت تقریباً تین سوڈاکٹرزاور دیگرملازمین کام کرتے ہیں،لیکن تمام کے تمام نے اب کالج میں کام کرنے سے انکار کردیاہے،پرنسپل کے مطابق خواتین ڈاکٹرزاورعملے نے انہیں شکایت کی ہے کہ مختلف لوگ دوران ڈیوٹی غیراخلاقی حرکات کی کوشش کرتے ہیں۔ پروفیسر اقبال میمن پرنسپل شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کا کہنا ہے کہ ان کی شکایات ہیں سکیورٹی سے متعلق، ہراساں کیا جاتا ہے۔ ڈیوٹی رومز کے دروازے بجائے جاتے ہیں۔ڈاکٹرز اور ملازمین کے مطابق کئی بار نہ صرف ان سے بلکہ ان کے اہل خانہ سے بھی لوٹ مار کی گئی، کالج کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر بھی لْٹ چکے ہیں، نامعلوم ملزمان نے وائس پرنسپل ڈاکٹرانجم رحمان کوبھی فون پردھمکیاں دیں۔ ڈاکٹر انجم رحمان وائس پرنسپلکا کہنا ہے کہمجھے کہا گیا ہے کہ آپ ہمارے ٹارگٹ پر ہیں۔شہیدبینظیربھٹومیڈیکل کالج دوہزار نومیں قائم ہوا،فروری دو ہزار دس میں صدرآصف علی زرداری نے اس کا افتتاح کیا،جبکہ تین ماہ قبل ہی یہاں کلاسز شروع ہوئی تھیں۔کالج میں مستقبل کے100ڈاکٹر زیرتعلیم ہیں،جن میں اکثریت خواتین کی ہے۔ لیکن اب کالج ہی نہیں،طلباء کا مستقبل بھی داوٴ پر لگ گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.