2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 3:16
طالبان سے مذاکرات کی امید نہیں رہی،کرزئی
جنگ نیوز -
کابل ... افغانستان کے صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ انہوں نے طالبان سے مذاکرات کی امید ختم کردی ہے،جبکہ پاکستان سے امن بات چیت کو ضروری سمجھتے ہیں،افغانستان کے مذہبی رہنماوٴں سے ایک اجلاس میں خطاب کی وڈیو جاری کردی گئی ہے،یہ اجلاس جمعہ کے روز ہوا تھا جس سے افغان صدر حامد کرزئی نے خطاب کیاتھا،جس کی مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے غیرملکی ایجنسی کا کہنا ہے کہ حامد کرزئی نے اجلاس میں سوال کیا کہ طالبان کی لیڈرشپ کہاں ہے،ان کا کہنا تھاکہ انہیں نہیں معلوم ملا عمر کہاں ہے،طالبان کی شوری کہاں ہے۔