2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 8:6
لاہور:پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام صوفی امن میلہ
جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے زیر اہتمام لاہور میں صوفی امن میلہ منعقد کیا گیا ، جس میں شہر کے معروف کلاسیکل گائیکوں نے حاضرین پر اپنی آواز کا سحر طاری کر دیا۔پی این سی اے کے صوفی امن میلے میں کلاسیکل گائیک استاد بدرالزماں اور قمر الزماں نے شاہ حسین اور خواجہ غلام فرید کی کافیوں سے شام کا آغاز کیا ،کلاسیک گائیک عقیل منظور کے ساتھ رفاقت علی خان، سائرہ طاہر، ندیم عباس لونے والا اور عذرا جہاں نے اپنی آواز کے سربکھیرے،ایک فنکار گروپ نے صوفیانہ کلام کی دھنوں پر خصوصی رقص سے بھی حاضرین کو محظوظ کیا،،منتظمین کے مطابق ایسی تقریبات کے ذریعے دنیا میں پاکستان کے کھوئے ہوئے سافٹ امیج کو پھر سے اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ حاضرین نے صوفی ازم اور کلاسیکی موسیقی کے فروغ کے لیے ایسے مزید میلوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔