تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 اکتوبر 2011
وقت اشاعت: 10:54

تھائی لینڈ اوپن :اینڈی مرے اور ڈونلڈ ینگ فائنل میں

جنگ نیوز -
بنکاک…تھائی لینڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں آج ٹاپ سیڈ اینڈی مرے کا مقابلہ ڈونلڈ ینگ سے ہوگا۔بنکاک میں جاری ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں امریکہ کے ڈونلڈ ینگ نے فرانس کے جائلز مونفیلیس کو چار چھ، سات چھ اور سات چھ سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی۔دوسرے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ برطانیہ کے اینڈی مرے نے جائلز سیمون کو چھ دو۔ تین چھ اور چھ دو سے مات دے دی۔ مرے اور ڈونلڈ کے درمیان ہونے والا فائنل میچ آج کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.